سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

فلسطین کے حامی شخص نے میکڈونلڈز (McDonald’s) میں چوہے چھوڑ دئے (ویڈیو)

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود میکڈونلڈز میں احتجاجاً فلسطینی پرچم والے چوہے چھوڑ دیئے۔

برمنگھم: اسرائیل کے سخت ترین مخالف اور فلسطین کے حامی ایک شخص کی جانب ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود میکڈونلڈز میں احتجاجاً فلسطینی پرچم والے چوہے چھوڑ دیئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کا حامی شخص اسرائیل مخالف نعرے لگا رہا ہے، جب کہ پینٹ شدہ چوہے ریستوران میں گھوم رہے تھے، جس کے باعث وہاں موجود افراد میں خوف پھیل گیا ہے۔

میکڈونلڈ کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ یہ کہا گیا کہ ریستوراں کو مکمل طور پر سینی ٹائز کردیا گیا تھا۔

جبکہ ریستوراں اور مختلف گروپوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کومفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پرسوشل میڈیاپر ’بائیکاٹ میکڈونلڈ‘ ٹرینڈ بھی چلتا رہا ہے۔ جبکہ خطرات کے پیش نظر میلڈونلڈز کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔