شمالی بھارت
راجستھان کے 8 ریلوے اسٹیشنس کو اُڑادینے کی دھمکی
راجستھان کے 8 ریلوے اسٹیشنس پر بم رکھے جانے کی اطلاع ملنے پر سیکوریٹی بڑھادی گئی۔

جئے پور:(آئی اے این ایس) راجستھان کے 8 ریلوے اسٹیشنس پر بم رکھے جانے کی اطلاع ملنے پر سیکوریٹی بڑھادی گئی۔
ریلوے سی پی آر او کپتان ششی کرن نے کہا کہ ہنومان گڑھ کے ریلوے عہدیدار کو یکم اکتوبر کی شام ایک مکتوب ملا جس میں جئے پور‘ جودھپور‘ بیکانیر‘ ہنومان گڑھ‘ سری گنگانگر‘ بندی‘ الور اور اُدئے پورریلوے اسٹیشنوں کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی۔
سیکوریٹی ایجنسیوں کو فوری الرٹ کردیا گیا۔ ہنومان گڑھ ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لی گئی کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ تمام 8 ریلوے اسٹیشنس پر نگرانی بڑھادی گئی۔