قومی

راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بنچ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

سکیورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ عدالت کے احاطے کی تفتیش کے لیے بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے، احاطے کی جانچ جاری ہے۔ پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے اور ای میل بھیجنے والے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ کی جے پور بنچ کو جمعہ کی صبح ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، جس کے بعد سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔

متعلقہ خبریں
25پروازوں میں بم کی اطلاع
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید

ای میل عدالت کی انتظامیہ کو بھیجا گیا تھا، اس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر احاطہ خالی کرانے کے احکام دیے گئے۔ عدالت میں سماعت کے لیے پہنچے ججوں کو بھی حفاظتی نقطۂ نظر سے فوراً عدالت کے احاطے سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ عدالت کے احاطے کی تفتیش کے لیے بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے، احاطے کی جانچ جاری ہے۔ پولیس انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے اور ای میل بھیجنے والے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ 31 اکتوبر کو بھی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔