شمالی بھارت
تاج محل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ اترپردیش ٹورازم آفس کو ای میل آیا تھا جس میں تاج کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی تھی لیکن تاج محل کے سیفٹی چیک کے دوران ایسا کچھ بھی نہیں پایا گیا۔
آگرہ(یوپی): تاج محل کو دھماکہ سے اُڑادینے اترپردیش ٹورازم کے لکھنو دفتر کو منگل کے دن موصول ای میل دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ‘ کھوجی کتوں اور دیگر ٹیموں کو فوری حرکت میں لایا گیا لیکن کوئی بھی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔
تاج محل کی سیکوریٹی پر مامور اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) سید اریب احمد نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش ٹورازم آفس کو ای میل آیا تھا جس میں تاج کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی تھی لیکن تاج محل کے سیفٹی چیک کے دوران ایسا کچھ بھی نہیں پایا گیا۔
ڈپٹی ڈائرکٹر اترپردیش ٹورازم دیپتی وتسا کے بموجب ای میل فوری آگرہ پولیس اور اے ایس آئی آگرہ سرکل کو فارورڈ کردیا گیا۔