شاہ رخ خان کو دھمکی، ملزم گرفتار
چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کی پولیس نے فلم اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں ملزم فیضان خان کو جمعرات کو پنڈاری تھانہ علاقہ سے گرفتار کر لیا۔
رائے پور (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کی پولیس نے فلم اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں ملزم فیضان خان کو جمعرات کو پنڈاری تھانہ علاقہ سے گرفتار کر لیا۔
ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) کے مطابق باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ فون کرنے والے نے کہا کہ اگر اسے 50 لاکھ روپے نہ دیے گئے تو وہ اسے مار ڈالے گا۔
فون کرنے والے سے اس کا نام پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ یہ میاٹر نہیں کرتا‘میرا نام ہندوستانی ہے۔معلومات کے مطابق ممبئی پولیس کے 3 عہدیدار موبائل کی لوکیشن کو ٹریک کرتے ہوئے رائے پور پہنچ گئے ہیں۔ وہ چہارشنبہ کی رات رائے پور کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
صبح سویرے پنڈاری کے علاقہ میں موبائل سم کی لوکیشن چیک کرنے کے بعد وہ نوجوان کے گھر پہنچے۔ فی الحال پنڈاری پولیس بھی تھانے پہنچ گئی ہے اور اس معاملہ میں نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم نوجوان کو گرفتار کر کے مہاراشٹر لے جا سکتی ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔