دہلی
اسکولوں کو بھیجا گیادھمکی آمیز ای میل فرضی ، گھبرانے کی ضرورت نہیں: دہلی پولیس
دہلی پولیس نے کہا ہے کہ راجدھانی کے کئی اسکولوں میں بم نصب کرنے سے متعلق ای میلز فرضی پائے گئے ہیں اور اسکولوں کی جانچ میں کچھ بھی ایسانہیں ملا ہے، اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے کہا ہے کہ راجدھانی کے کئی اسکولوں میں بم نصب کرنے سے متعلق ای میلز فرضی پائے گئے ہیں اور اسکولوں کی جانچ میں کچھ بھی ایسانہیں ملا ہے، اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت ہے۔
بدھ کی صبح بم دھماکوں سے متعلق ای میل موصول ہونے کے بعد دارالحکومت کے تقریباً 100 اسکولوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکولوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تحقیقات میں کچھ نہیں ملا اور یہ ای میل فرضی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دہلی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں سیکورٹی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔