دادی کی عیادت کے لئے آئے تین بچے پانی کے گڑھے میں غرق
تفصیلات کے مطابق اوروکونڈا منڈل کے گاؤں مچرلہ پلی سے تعلق رکھنے والا سری کانت ریڈی حیدرآباد کے علاقہ ترکا یمجال میں مقیم تھا۔ اپنی ماں کی علالت کی خبر سن کر سری کانت گزشتہ روز اپنے خاندان کے ہمراہ آبائی گاؤں پہنچے تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول میں ایک انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیمار دادی کی عیادت کے لئے گاؤں پہنچنے والے تین معصوم بچے پانی کے گڑھے میں گر کر غرق ہو گئے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق اوروکونڈا منڈل کے گاؤں مچرلہ پلی سے تعلق رکھنے والا سری کانت ریڈی حیدرآباد کے علاقہ ترکا یمجال میں مقیم تھا۔ اپنی ماں کی علالت کی خبر سن کر سری کانت گزشتہ روز اپنے خاندان کے ہمراہ آبائی گاؤں پہنچے تھا۔
سری کانت ریڈی اپنے بچوں اور بہن کے خاندان کے ساتھ دوپہر کے وقت کھیتوں کی طرف گیاتھا۔ جب یہ لوگ آپس میں بات چیت اور کھیتوں کا معائنہ کر رہے تھے، بچے وہاں گیند سے کھیل رہے تھے۔ اسی دوران گیند کھیتی باڑی کے لئے کھودے گئے ایک گہرے پانی کے گڑھے میں جا گری۔
گیند نکالنے کی کوشش میں شریمانیا ریڈی، شری کریتی (12 سال) اور سنیہا (15 سال) گڑھے میں اتر گئیں جبکہ ودیا دھرنی ریڈی بھی ان کے ساتھ تھی۔ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بچے ڈوبنے لگے اور ان کی چیخ و پکار سن کر گھر والے فوری وہاں پہنچے۔
ان افرادنے فوری کارروائی کرتے ہوئے ودیا دھرنی ریڈی کو بحفاظت نکال لیا تاہم باقی تینوں بچے پانی میں غرق ہوگئے۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت پر مچرلہ پلی گاؤں میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے سری کانت ریڈی کے ارکان خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔