مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 11 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1613۔ مغل شہنشاہ جہانگیر نے ایسٹ انڈیا کمپنی كو سورت میں کارخانہ لگانے کی اجازت دی۔

1759۔ امریکہ کے فلاڈیلفیا میں پہلی لائف انشورنس کمپنی کا آغاز ہوا۔

1779۔ چنگ تھانگ کھومبا منی پور کے بادشاہ بنے۔

1849۔ الیزابیتھ بلیک ویل میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون بنیں۔

1866۔ انگلینڈ میں طوفان کی زد میں آکر سٹیمر ’لندن‘کے ڈوب جانے سے 220 افراد ہلاک ہوئے۔

1922۔ذیابطیس کے علاج کیلئے کناڈا کے ایک نوجوان پر پہلی بار انسولکین کا استعمال کیا گیا۔

1942۔ جاپان نے ملائشیا کی راجدھانی کوالا لمپور پر قبضہ کیا۔

1946۔ بالی وڈ اداکارہ انجو مہندرو کی پیدائش ہوئی۔

1955۔ ملک میں نیوز پرنٹ ’اخباری کاغذ‘ کے پہلے کارخانے میں کاغذ کی تیاری شروع ہوئی۔

1958۔ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) میں دو لاکھ ہندوستانیوں کو کیمپوں میں قید کیا گیا۔

1962۔پیرو میں آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے چار ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1964۔جنرل لوتھر ٹیری نے پہلی باریہ اندیشہ ظاہر کیا کہ سگریٹ نوشی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے۔

1966۔پاکستان سے امن مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے تاشقند گئے ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری کا انتقال ہوا۔

1966۔ ریو ڈی جنیرو میں زمینی تودے گرنے سے 550 افراد کی موت ہوئی۔

1972۔ مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کے طور پر آزاد ملک بنا۔

1972۔ بنگلہ دیشن میں ابو سعید چودھری پہلے صدر اور شیخ مجیب الرحمان پہلے وزیراعظم بنے۔

1973۔ ہندستانی کرکٹر راہل دراوڑ کی پیدائش ہوئی۔

1986۔ممبئی میں بحریہ نے 250 ویں سالگرہ منائی۔

1986۔لائسنس کے تحت ہندوستانی ایروناٹکس لمیٹیڈ میں تیار پہلے مگ 27 طیارہ فضائیہ کو سونپا گیا۔

1989۔ایک سو چالیس ممالک کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر متفق ہوئے۔

1991۔ امریکی کانگریس نے صدر جارج بش کو عراق پر حملے کرنے کے حقوق دئے۔

1993۔ممبئی اور احمد آباد میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکے جس سے ضمنی چناوَ ملتوی ہوگیا۔

2009۔ 66 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ میں سلم ڈاگ ملینیئر کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔

2013۔ چین کے ینان صوبے کے ایک گاؤں میں زمینی تودے گرنے کی وجہ سے 46 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوئے۔

2015۔بلقان ملک کروشیا میں كولنڈا گرابر كٹرووك پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔

a3w
a3w