حیدرآباد

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کا تین روزہ دورہ حیدرآباد

ریاست تلنگانہ میں منعقدشدنی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک وفد 22جون سے شہر حیدرآباد کا تین روزہ دورہ کرے گا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں منعقدشدنی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک وفد 22جون سے شہر حیدرآباد کا تین روزہ دورہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
جے پی نڈا کی کل آمد
ووٹر لسٹ میں نام درج کرائیں: سی ای او سدرشن ریڈی
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج جنہوں نے آج ڈی جی پی انجنی کمارکے ساتھ الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور اندازہ لگانے کیلئے ایک اجلاس طلب کیاتھا‘نے بتایا کہ ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر پرساد کی زیر قیادت‘ سینئر اینڈڈپٹی الیکشن کمشنرس کے ساتھ کمیشن کے سینئر عہدیداروں پرمشتمل ایک وفد تین روزہ دورہ پر 22جون کوشہر پہونچے گا۔

تین دنوں تک قیام کے دوران یہ وفد‘سی ای او‘ اسپیشل نوڈل آفیسرس‘سنٹرل آرمڈپولیس فورسس‘ نوڈل آفیسر کے ساتھ اہم اجلاس طلب کرے گا اور ان سے انتخابات کی تیاریوں کی بابت تبادلہ خیال کرے گا۔

بعدازاں یہ وفد‘ضلع کلکٹرس‘ ضلع ایس پیز اور دیگر انفورسمنٹ ایجنسیوں جن میں انکم ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) این سی بی‘ اکسائز‘اسٹیٹ جی ایس ٹی اور سی جی ایس ٹی محکمہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ‘ اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی‘ ڈی آر آئی‘آرپی ایف اور اسٹیٹ کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ شامل ہیں‘ سے وسیع ترمشاورت کرے گا۔

وکاس راج نے کہا کہ اس مشترکہ مساعی کامقصد ریاستی اور ضلعی سطح پرتال میل کوفروغ دیناہے تاکہ انتخابی عمل کی سالمیت کوبرقرار رکھاجائے۔

ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمار نے کہاکہ انتخابات کوپرامن اورمحفوظ بنانے میں ضلعی افسران کے اہم رول کواجاگرکیااور مناسب افرادی قوت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انجنی کمار نے عہدیداروں کو انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی جیسے محکموں کے ساتھ کراس فنکشنل ٹریننگ کے ذریعہ سرحدی مقامات پرچیک پوسٹس کے قیام کیلئے روڈ میاپ تیار کرنے کی ہدایت دی۔