حیدرآباد
حیدرآباد میں تین دنوں سے جاری آئی ٹی کے چھاپے ختم ہوگئے
حیدرآباد میں تین دنوں سے جاری آئی ٹی کے چھاپے آج ختم ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں تین دنوں سے جاری آئی ٹی کے چھاپے آج ختم ہوگئے۔
ان چھاپوں کا سلسلہ گذشتہ دو دنوں سے جاری تھا۔مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے دارالحکومت میں ایک فارما کمپنی کے مالک اور ایک رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے کے مکانات سے 7 کروڑ روپے حکام نے ضبط کئے۔
13 نومبر سے حیدرآباد میں چھاپے جاری تھے۔ فارما کمپنی کے مالک اور اس کے عملے کے مکانات کی تلاشی لی جرہی تھی۔
وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے چچا زاد بھائی پردیپ ریڈی کے گچی باولی میں واقع مکان کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ڈائرکٹرس اور عملہ کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔ان کے گھروں پر جاری چھاپے آج ختم ہوگئے۔