حیدرآباد
حیدرآباد میں تین دنوں میں تین دوستوں کی خودکشی
تفصیلات کے مطابق، 21 اکتوبر کو 18سالہ وشنوی نے پیٹ کے درد کی شدت برداشت نہ کر پانے اور ادویات کے اثر نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے حیات نگر کے کوہیڑا گاؤں میں تین دوستوں نے تین دنوں میں خودکشی کر لی جس سے علاقہ میں تشویش پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق، 21 اکتوبر کو 18سالہ وشنوی نے پیٹ کے درد کی شدت برداشت نہ کر پانے اور ادویات کے اثر نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کی۔
اگلے دن، یعنی 22 اکتوبر کواس کے دوست 21سالہ راکیش نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اس کے بعد 23 اکتوبر کو ان دونوں کی دوست 18سالہ سریجا نے بھی پھانسی لے لی۔
پولیس نے تین دنوں میں تینوں کی خودکشی کے معاملات درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔