حیدرآباد

عازمین حج کے قیام کیلئے مختص عمارت خستہ حالی کا شکار

حج ہاؤز نامپلی کی گارڈن ویوکامپلکس بلڈنگ کا سیلارنہایت ہی خستہ حال، گندہ اورغیرصحت مند ماحول کے باعث اورگندے آلودہ پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

حیدرآباد: حج ہاؤز نامپلی کی گارڈن ویوکامپلکس بلڈنگ کا سیلارنہایت ہی خستہ حال، گندہ اورغیرصحت مند ماحول کے باعث اورگندے آلودہ پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

اگرمذکورہ کامپلکس میں عازمین حج کو رکھاجائے تواس کے نتیجہ میں ان کو صحت کے مسائل ہوسکتے ہیں اوران کی طبعیت خراب ہوسکتی ہے۔ عثمان بن محمدالہاجری کانٹیسٹیڈ ایم ایل اے نے چیرمین اسٹیٹ حج کمیٹی کولکھے گئے مکتوب میں مذکورہ امورکی طرف توجہ دلائی۔

الہاجری نے مزید لکھاکہ متعلقہ محکمہ کے چیرمین فوری طورپراس مسئلہ کوحل کرنے کی طرف توجہ دیں تاکہ عازمین حج کے ساتھ کوئی ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو اوروہ بخیرو عافیت مقدس سفر حج کیلئے روانہ ہوسکیں۔

ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں عثمان الہاجری آپ سے پرزوراپیل کرتاہوں کہ صفائی کرمچاری اور مچھر کش دھوئیں کے ماہرین کومتعین کریں کہ وہ احاطہ عمارت کواچھی طرح سنیٹائزکریں تاکہ مستقبل میں گندہ آلودہ پانی کے جمع ہونے کا سدباب ہوسکے۔

الہاجر ی نے مکتوب میں مطالبہ کیاکہ متعلقہ محکمہ کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عازمین حج کو صاف ستھرااور قیام کے قابل رہائشی سہولت فراہم کریں۔ مکتوب میں انہوں نے لکھا کہ کئی برسوں سے یہ آلودہ پانی حج ہاؤزکے سیلارمیں موجود ہے جس سے عمارت کو خطرہ ہے اورعازمین حج بھی خدانخواستہ خطرہ کا شکارہوسکتے ہیں۔

مزید یہ کہ عازمین حج تلنگانہ کے مختلف حصوں سے یہاں پہونچیں گے جن کے تحفظ و سلامتی کی ذمہ داری اورجواب دہی حیدرآبادمیں قیام تک یقینی بنانااہمیت کاحامل ہے۔

اس سلسلہ میں سیلارمیں موجودہ گندہ آلودہ پانی کی نکاسی اورسدباب عازمین حج کے یہاں پہونچنے سے قبل لازمی ہے۔ مکتوب کے آخر میں انہوں نے قوی توقع ظاہر کی کہ مذکورہ مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عازمین حج کومحفوظ ماحول فراہم کیاجاسکے۔

a3w
a3w