مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین یرغمالی مارے گئے

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ: حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 اسرائیلی قیدی شامل ہیں جو حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز اس پٹی پر گذشتہ 96 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو اسرائیلی قیدیوں کی موت اور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین تین اموات کا اعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست دو قیدیوں، 60 سالہ فرنینڈو سائمن مرمن اور 70 سالہ لیوس ہیر کو رہا کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں7 اکتوبر 2023 کو کیبوتس نیر سے غزہ پٹی میں اغوا کرلیا گیا تھا۔ 10 جنوری کو اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 136 یرغمالی ابھی تک قید ہیں۔

a3w
a3w