آندھراپردیش

ایک ہی خاندان کے تین افراد نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر سری راملو کی دادی نے دونوں پر برہمی کااظہار کیاجس کے بعد دونوں میاں بیوی اپنے بچے کے ساتھ گھر سے نکل گئے اور بعد میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے کڑپہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


پولیس کے مطابق کڑپہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تیسرے نمبر کے ٹریک پر ایک خاندان نے مال برداری ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔اس واقعہ میں تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشیں ٹریک پر بکھری ہوئی حالت میں پائی گئیں۔ ریلوے پولیس اطلاع کے ساتھ ہی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جانچ شروع کردی گئی۔

مہلوکین کی شناخت 35 سالہ سری راملو، اُس کی 30 سالہ بیوی سریشا اور تقریباً ڈیڑھ سالہ بچے رتوک کے طور پر ہوئی۔ لاشوں کو کڑپہ کے رمس اسپتال منتقل کیا گیا۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر سری راملو کی دادی نے دونوں پر برہمی کااظہار کیاجس کے بعد دونوں میاں بیوی اپنے بچے کے ساتھ گھر سے نکل گئے اور بعد میں یہ انتہائی اقدام کیا۔


مقامی ذرائع کے مطابق سری راملوکے گھر سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد اُس کی دادی کو دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی بھی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔