مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں بس الٹنے سے تین مسافروں کی موت

مہاراشٹر میں کولہاپور کے مضافاتی علاقہ پوئکھڑی میں جمعرات کی صبح کولہا پور-رادھا نگری روڈ پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

کولہاپور: مہاراشٹر میں کولہاپور کے مضافاتی علاقہ پوئکھڑی میں جمعرات کی صبح کولہا پور-رادھا نگری روڈ پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

پولس نے کہا، "ایک تیز رفتار سلیپر کوچ بس پنجی (گوا) سے ممبئی جا رہی تھی۔ اسی دوران پوئیکھڑی میں یہ الٹ گئی جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت نیلو گوتم (43)، ردھیما گوتم (17) اور سارتھک گوتم (13) کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلغ پونے کے منجری بڈروک کے باشندے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی کولہاپور میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کے اہلکار اور پولس کی ٹیم متاثرین کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ "تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔”