مہاراشٹرا

ممبئی کی لوکل ٹرین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار

ملزم بھی اسی ٹرین میں سوار تھا اور اس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔

ممبئی: ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزم کو پکڑلیا گیااور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
پلاسٹک کے نوٹ کی تجویز پر بات چیت ابتدائی سطح پر آر بی آئی گورنر
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب ٹی بی کی مریضہ اسپتال سے واپسی کے بعد لوکل ٹرین کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ گھر جا رہی تھی۔ملزم بھی اسی ٹرین میں سوار تھا اور اس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔

ملزم نے ارتکاب جرم کے بعد بھاگنے کی کوشش کی تاہم ٹرین میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی شدید پٹائی کی۔ ملزم کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جب اسے ہسپتال سے فارغ کیا جائے گا، ریلوے پولیس اسے گرفتار کر لے گی۔

ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے انسپکٹر مونالی گھرٹے نے کہاکہ "ملزم کی ماضی میں ایسے ہی جرائم کرنے کی تاریخ ہے۔ اس کا تعلق اتر پردیش سے ہے اور وہ کچھ سال پہلے ممبئی آیا تھا۔ وہ فی الحال کامتھی پورہ میں رہتا ہے اور منشیات کا عادی ہے۔ ملزم فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے کپڑے بیچتا ہے۔ تاہم پولیس ڈاکٹر کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات بشمول پوکسو کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔