جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں تین افراد کی بجلی کے شاک سے موت

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے موتیاتانڈہ میں تین افراد کی بجلی کے شاک سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے موتیاتانڈہ میں تین افراد کی بجلی کے شاک سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

مرنے والوں کی شناخت دیویندر، روی اور سنیل کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور نوجوان شدید طورپر جھلس گیا جس کو علاج کے لیے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کو درگماں تہوار کے انتظامات کے دوران بجلی کا شاک ان نوجوانوں کو لگ گیا۔دیویندر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

تین دیگر افراد کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لے جایا گیاجہاں دو کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔