حیدرآباد

حیدرآباد:آرٹی سی بس میں ہونے والے جوڑے کی پری ویڈنگ شوٹ، ویڈیو وائرل

حالیہ دنوں کے دوران پری ویڈنگ شوٹ کے رجحان میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ہونے والے جوڑے،فلموں کی طرح بہتر سے بہتر مقامات پر تصاویر اور ویڈیوزلیتے ہوئے اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: حالیہ دنوں کے دوران پری ویڈنگ شوٹ کے رجحان میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ہونے والے جوڑے،فلموں کی طرح بہتر سے بہتر مقامات پر تصاویر اور ویڈیوزلیتے ہوئے اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ ویڈیوز اور تصاویروائرل ہوتے ہیں تاہم ایک ہونے والے جوڑے نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے حیدرآباد میں آرٹی سی بس میں پری ویڈنگ شوٹنگ کی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

آرٹی سی بسوں میں ویڈیوشوٹ کے سبب بعض انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے اس پر انوکھاردعمل ظاہر کیا ہے۔

بعض کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ویڈیوشوٹ سے روڈسیفٹی میں رکاوٹ پیداہوگی تاہم بعض دیگر کاکہنا ہے کہ شہرحیدرآباد میں موجود کئی ٹریفک مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ نہیں ہے۔

اس طرح آرٹی سی بس میں پری ویڈنگ شوٹ سوشیل میڈیا پر دھوم مچارہا ہے۔یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ ویڈیوشوٹ حیدرآبادکے کس مقام پر کیاگیا ہے،ہونے والے جوڑے کا تعلق کہاں سے ہے۔ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

a3w
a3w