جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نرسنگ پور-گوٹیگاؤں جبل پور روڈ پر تھانہ تھیمی علاقہ کے مانیگاؤں کے قریب دیر رات ایک نامعلوم گاڑی نے کار کو ٹکر مار دی۔

اس واقعہ میں کار میں سفر کر رہے اوکار اگروال اپنے دو بیٹوں سنجے اور سندیپ اگروان کے ساتھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب کار میں سوار ہنی اور یش اگروال کو تشویشناک حالت میں جبل پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ جبل پور کا رہائشی اوکر اگروال (84) اپنے خاندان کے ساتھ اپنی بیٹی سے ملنے کریلی گیا تھا، یہ واقعہ جبل پور واپس آتے ہوئے پیش آیا۔