جرائم و حادثات

جے پور ایکسپریس فائرنگ، جے پور-ممبئی ٹرین میں آرپی ایف جوان نے ساتھی اور 3 مسافروں پر کی فائرنگ

ایک ہولناک واقعہ میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) کانسٹیبل نے پیر کو یہاں جے پور ایکسپریس میں سوار ایک ساتھی اور تین مسافروں کو مبینہ طور پر گولی مار دی۔

ممبئی: ایک ہولناک واقعہ میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) کانسٹیبل نے پیر کو یہاں جے پور ایکسپریس میں سوار ایک ساتھی اور تین مسافروں کو مبینہ طور پر گولی مار دی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

آج صبح ریلوے نے جے پور سے ممبئی آنے والی سپر فاسٹ ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس( آرپی ایف) کے اہلکار نے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین میں سواراپنے ایک سینیئر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بعد میں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا جب وہ فرار ہو نے کی کوشش کررہا تھا۔

"جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ایکسپریس 12956ڈاون کے اندر فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ سمیت چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی شمالی جی آر پی کو ​​مطلع کر دیا گیا ہے،”اس کی تفصیل ریلوے پروٹیکشن فورس نے دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جے پور سے ممبئی آنے والی سپرفاسٹ ٹرین میں ملزم آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے صبح تقریباً پانچ بجے اپنے سرکاری خودکار ہتھیار سے گولی چلائی جس میں ایک اور آر پی ایف ساتھی، اس کے اسکارٹ ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام مینا اور ٹرین میں سوار تین مسافر ہلاک ہوگئے۔

ٹیکا رام مینا راجستھان کے سوائی مادھو پور کا رہنے والا تھا اور چیتن سنگھ کا تعلق اتر پردیش کے ہاتھرس سے ہے۔