آندھراپردیش

اے پی کے تروملا میں شراب کے نشہ میں دھت تین پولیس ملازمین کی ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج

اطلاعات کے مطابق مذکورہ پولیس ملازمین الی پیری چیک پوسٹ سے گزر کر تروملا پہنچے۔نشہ کی حالت میں ان ملازمین کی گاڑی نے دوسری گھاٹ روڈ پر کرناٹک سے آنے والے شردھالووں کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب آندھرا پردیش اسپیشل پولیس بٹالین سے تعلق رکھنے والے تین پولیس ملازمین شراب کے نشہ میں دھت ہوکر ہنگامہ کرتے پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اطلاعات کے مطابق مذکورہ پولیس ملازمین الی پیری چیک پوسٹ سے گزر کر تروملا پہنچے۔نشہ کی حالت میں ان ملازمین کی گاڑی نے دوسری گھاٹ روڈ پر کرناٹک سے آنے والے شردھالووں کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔

بعد ازاں، ان کی گاڑی تروملامیں واقع ڈی ٹائپ کوارٹرس کے قریب دیوار سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے بعد گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے، جس کے باعث وہیں پر ملازمین نے کچھ دیر ہنگامہ کیا۔مقامی افراد نے جب ان کی حالت دیکھی تو فوری طور پر نشہ میں ہونے کا شک ظاہر کیا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ویجلنس کے عہدیدار موقع پر پہنچے اور تینوں کانسٹیبلس کو حراست میں لے لیا، بعدازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے تینوں ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔