جرائم و حادثات

دیوار گرنے سے تین مزدوروں کی موت، ایک زخمی

واقعے میں موہن راؤ، بھیر راؤ اور بیر مار راؤ کی موت ہوگئی جبکہ جگدیش زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔

جے پور،: راجستھان کے جالور ضلع کے سائلا تھانہ علاقے کے پوشانا گاؤں میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری ا سکول میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

پولیس نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری ا سکول میں تعمیر کا کام چل رہا تھا جہاں آج اس کی بنیاد کی کھدائی کے دوران قریب میں بنی ہوئی دیوار اچانک گر گئی اور مزدور اس کے نیچے دب گئے۔

واقعے میں موہن راؤ، بھیر راؤ اور بیر مار راؤ کی موت ہوگئی جبکہ جگدیش زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔

مقامی لوگوں اور دیگر مزدوروں نے ملبے میں دبے تمام مزدوروں کو باہر نکالا۔ تمام مزدور باڑمیر ضلع کے بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔