تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔مٹ پلی منڈل کے ستکاپلی دیہات میں اس جنگلی جانور کی موجودگی پر مقامی عوام نے چوکسی اختیار کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔مٹ پلی منڈل کے ستکاپلی دیہات میں اس جنگلی جانور کی موجودگی پر مقامی عوام نے چوکسی اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

جگہ جگہ عوام میں اس تعلق سے بیداری پیداکرنے کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے فلکسی لگائے گئے جس میں تلگو زبان میں لکھاگیا کہ علاقہ میں تیندوا موجود ہیں اسی لئے چوکسی اختیار کی جائے۔

اس تیندوے کی موجودگی پر مقامی عوام میں تشویش کی لہردیکھی جارہی ہے جو راتوں کو اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

کئی افراد صبح بھی کھیتوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔تقریبا ایک ہفتہ سے محکمہ جنگلات کے عہدیداراس تیندوے کی تلاش کا کام کررہے ہیں۔مٹ پلی کے حدود میں امکاپیٹ ریلوے گیٹ کے قریب اس تیندوے کو دیکھاگیا۔

اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئی۔مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس تیندوے کو پکڑنے کے اقدامات کرے۔