آندھراپردیش

تروملا میں تیندوا اور ریچھ کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے تروملا میں ایک اورمرتبہ تیندوانظرآیاجس سے درشن کیلئے آنے والے افراد میں ہلچل مچ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں ایک اورمرتبہ تیندوانظرآیاجس سے درشن کیلئے آنے والے افراد میں ہلچل مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد

لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ تیندواکہاں سے آیا،انہیں پتہ نہیں۔

تروملاتروپتی دیواستھانم(ٹی ٹی ڈی) کے عہدیداروں نے شردھالوووں کو اس خصوص میں چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔نرسمہاسوامی مندر کے حدود میں تیندوے کے ساتھ ساتھ ریچھ بھی نظرآیا۔

اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دے دی گئی۔گذشتہ تین دنوں سے اس علاقہ میں تیندوا اور ریچھ نظرآرہا ہے۔ٹی ٹی ڈی نے سیکوریٹی عہدیداروں کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔