بھارت

میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ ہمارے ملک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دیا:پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے فلسطین میں جنگ بندی پر ووٹنگ میں ہندوستان کی عدم موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اقدار کا تحفظ ہمارا اصول رہا ہے اور فلسطین میں جنگ بندی کے معاملے پر خاموش رہ کر ہماری حکومت نے بہت غلط کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے فلسطین میں جنگ بندی پر ووٹنگ میں ہندوستان کی عدم موجودگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اقدار کا تحفظ ہمارا اصول رہا ہے اور فلسطین میں جنگ بندی کے معاملے پر خاموش رہ کر ہماری حکومت نے بہت غلط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ میں ہندوستان کے دور رہنے پر حیرت کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت کی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی بھی موقف اختیار کرنے سے انکار کر رہی ہے اور خاموشی سے ہر قانون کو دیکھ رہی ہے۔فلسطین میں انسانیت کو تباہ کیا جا رہا ہے، یہ ان سبھی چیزوں کے خلاف ہے جن کے لئے ہمارا ملک کھڑا ہے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی بات کا ذکرکرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا ’’ آنکھ کے بدلے آنکھ پوری دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے۔ میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ ہمارے ملک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

ہمارے ملک کی بنیاد عدم تشدد اور سچائی کے اصولوں پر ہے اور ان اصولوں کے لیے ہمارے مجاہدین آزادی نے قربانیاں دی ہیں اور ہمارے آئین کے یہی اصول ہمارے قومہ جذبہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہی اصول ہندوستان کی اخلاقی جرات کی نمائندگی کرتے ہیں اور اِنہیں کو بنیاد بناکر ہم نے عالمی برادری کے ایک رکن کے طور پر رہنمائی کی ہے۔ ‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جب انسانیت کے ہر قانون کو تہس نہس کر دیا گیا ہو، لاکھوں لوگوں کے لیے خوراک، پانی، طبی سامان، مواصلات اور بجلی منقطع کردی گئی ہے ہو اور فلسطین میں ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں کو خاموشی سے ہلاک ہوتے دیکھنا ان تمام چیزوں کے خلاف ہے جس کے لیے ہندوستان ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں خاموش رہنا ملک کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کیونکہ یہ وہ اقدار ہیں جن کے لیے ہم بحیثیت ملک ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔

a3w
a3w