مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 25 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1000۔ اسٹیفن اول نے عیسائی ریاست کے طور پر ہنگری کی بنیاد ڈالی۔

1763۔ بھرت پور کے راجا سورج مل کا قتل ہوا۔

1771۔ مغل حکمراں عالم دوم دلی کے تخت پر بیٹھے۔

1861۔ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی اور مجاہدآزادی مدن موہن مالویہ کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔

1876۔بانی پاکستان محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی۔

1892۔ سوامی وویکا نند نے کنیا کماری میں بیچ سمندر ایک چٹان پر تین دنوں تک سادھنا کی۔

1914۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی اوربرطانیہ کی فوج نے مغربی محاذ پر مکمل طور پر جنگی بندی کا اعلان کیا۔

1918۔ مصر کے صدر اورنوبل انعام یافتہ انور سعادت کی پیدائش ہوئی۔

1919۔ موسیقار نوشاد علی کی پیدائش ہوئی۔

1924۔ پہلی آل انڈیا کمیونسٹ کانفرنس کانپور میں ہوئی۔

1924۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش ہوئی۔

1926۔تائشو کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے ہیرو ہیتو جاپان کے نئے حکمراں بنے۔

1932۔ چین کے گانسو صوبہ میں زلزلہ سے تقریباََ70 ہزار لوگوں کی موت۔

1941۔ 17 دنوں تک چلنے والی لڑائی کے بعد ہانگ کانگ نے جاپان کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

1943۔دوسری عالمی جنگ میں برطانوی جنگی جہازوں نے نارتھ کیپ میں جرمنی کے جنگی جہاز اسکارن ہورسٹ کو ڈبودیا۔

1972۔امریکہ کے 33 ویں صدر ہیری ٹرومین کا انتقال ہوا۔

1976 نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسی لینن) کا قیام عمل میں آیا۔

1977۔سوویت یونین نے مشرقی قزاخ علاقے میں ایٹمی تجربہ کیا ۔

1978۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو جیل سے رہا کیا گیا۔

1991 سوویت یونین کو باقاعدہ توڑ دیا گیا۔

1996 جنوبی کوریا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال شروع ہوئی۔

1997 ۔نوین پٹنائک نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی بنیاد رکھی۔

1999 سابق صدر شنکردیال شرما کاانتقال۔

2002۔ایران نے سزائے موت کے لئے سنگسار کرنے کے طریقے کو ختم کیا۔

2003۔جنوبی ایران کے بام شہر میں6.8 شدت کے زلزلے کی وجہ سے 31 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

2004۔شمالی سماترا میں9.3 کی شدت والے زلزلہ کی وجہ سے آئے سونامی طوفان سے انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ہندستان میں تقریباً2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک اور 43 ہزار سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

2006 ۔شین وارن نے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹ لے کر تاریخ رقم کی۔

2012۔چین میں بیجنگ اور گوانگجھو کے درمیان دنیا کے سب سے طویل ہائی سپیڈ ریلوے کی شروعات ہوئی۔