مہاراشٹرا

میری بیٹی اور داماد کو ’دریائے پرانہیتا‘ میں پھینک دو: این سی پی قائد

مہاراشٹرا کے وزیر اغذیہ اور سینئر این سی پی قائد دھرم راؤ بابا آترم نے حلقہ اسمبلی اہیری کے رائے دہندوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی بیٹی بھاگیہ شری اور داماد ریتوراج ہلگیکر کو ”غداری“ کے لئے دریائے پرانہیتا میں پھینک دیں۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اغذیہ اور سینئر این سی پی قائد دھرم راؤ بابا آترم نے حلقہ اسمبلی اہیری کے رائے دہندوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی بیٹی بھاگیہ شری اور داماد ریتوراج ہلگیکر کو ”غداری“ کے لئے دریائے پرانہیتا میں پھینک دیں۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

انہوں نے یہ متنازعہ ریمارکس اس خبر کے آنے کے بعد کئے کہ ان کی بیٹی این سی پی۔ ایس پی میں شامل ہونے والی ہے۔ آترم نے پارٹی کے قومی صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار کی موجودگی میں یہ بات کہی۔

آترم اس خبر پر بھڑک گئے کہ ان کی بیٹی وفاداری بدل کر این سی پی۔ ایس پی میں شامل ہوکر ان کے خلاف الیکشن لڑسکتی ہے۔ وہ اپنا غصہ چھپانہیں سکے اور انہوں نے اپنے پارٹی باس کے سامنے اپنی بیٹی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑکر جاتے رہتے ہیں‘ ان پر توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میری فیملی کے کچھ لوگ میرا سیاسی دبدبہ استعمال کرکے دوسری پارٹی میں جانا چاہتے ہیں۔ شردپوار گروپ کے قائدین میرا گھر توڑنا چاہتے ہیں اور میری بیٹی کو میرے خلاف میدان میں اتارناچاہتے ہیں۔

آترم نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد پر بھروسہ مت کریں۔ مجمع تالیاں بجارہا تھا اور نعرے لگارہا تھا۔ آترم نے جو اہیری حلقہ اسمبلی سے این سی پی امیدوار بنائے جاسکتے ہیں‘ کہا کہ میری بیٹی اور داماد نے میرے ساتھ دغا کی ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ انہیں قریب میں واقع دریائے پرانہیتا میں پھینک دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بیٹی مجھے چھوڑجائے تو فرق نہیں پڑتا دوسری بیٹی اور بیٹا ابھی بھی میرے ساتھ ہیں۔

پورا کنبہ میرے ساتھ ہے۔ اسی دوران این سی پی کے قومی صدر اجیت پوار نے جنہوں نے اپنے انکل شردپوار کا ساتھ چھوڑکر بی جے پی میں شیوسینا کا دامن تھاما‘ دھرم راؤ بابا آترم کی وارننگ کا نوٹ لیا اور بھاگیہ شری سے اپیل کی کہ وہ ایسا فیصلہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ساری فیملی دھرم راؤ بابا آترم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی استاد اپنے شاگردوں کو سارے پینترے نہیں سکھاتا۔ ایک پینترا وہ اپنے پاس چھپاکر رکھتا ہے۔ میں بھاگیہ شری سے کہنا چاہوں گا کہ وہ غلطی نہ کرے اور باپ کے ساتھ ہی رہے۔

a3w
a3w