قومی

ٹی ایم سی رکن اسمبلی کرشنا ساہا 14 دن کی عدالتی تحویل میں

رکن اسمبلی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے 25  اگست کو گرفتار کیا تھا۔ منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار ساہا کو 6 دن کی ای ڈی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

کولکتہ (پی ٹی آئی) خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے ہفتہ کے دن ٹی ایم سی رکن اسمبلی جیبن کرشنا ساہا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

رکن اسمبلی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے 25  اگست کو گرفتار کیا تھا۔ منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار ساہا کو 6 دن کی ای ڈی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایجنسی کے وکیل بھاسکر پرساد بنرجی نے عدالتی تحویل کی درخواست کی۔ رکن اسمبلی نے ضمانت کی درخواست داخل نہیں کی۔ ضلع مرشدآباد کے حلقہ بروان کے رکن اسمبلی کو وفاقی ایجنسی نے ان کے بنگلہ کی تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

ساہا کو سابق میں سی بی آئی نے اسکول بھرتی بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے انہیں مئی 2024 میں ضمانت منظور کی تھی۔