فواد اور ماہرہ خان کے نٹ فلکس شو پر ریلیز سے پہلے ہی ہنگامہ
نٹ فلکس کے پہلے پاکستانی وریجنل شو ”بچے ہیں سنگ سمیٹ لو“ کی ریلیز سے قبل ہی ہندوستان میں تنازعہ پیدا ہوگیاہے۔ اس شو میں مشہور اداکار فواد خان‘ماہرہ خان اور صنم سعید پھر یکجا ہوئے ہیں۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) نٹ فلکس کے پہلے پاکستانی وریجنل شو ”بچے ہیں سنگ سمیٹ لو“ کی ریلیز سے قبل ہی ہندوستان میں تنازعہ پیدا ہوگیاہے۔ اس شو میں مشہور اداکار فواد خان‘ماہرہ خان اور صنم سعید پھر یکجا ہوئے ہیں۔
اے آئی سی ڈبلیو اے نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھ کر اس پر امتناع کا مطالبہ کیاہے۔ منگل کے دن ٹریلر میں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ آیا 4دسمبر کو ریلیز ہونے والا یہ شو ہندوستان میں بھی دکھایا جائے گا یا صرف پاکستان اور دیگر ممالک میں۔
آل انڈیا سِنے ورکرس اسوسی ایشن نے وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو اور نٹ فلکس انڈیا کو بھی اپنے مکتوب کی کاپی روانہ کی۔ اسوسی ایشن نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جو اس کے بقول کبھی بھی ہندوستان کا بھلا نہیں چاہتا۔
پلوامہ حملہ کے بعد اے آئی سی ڈبلیو اے نے ہندوستانی فلم صنعت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر امتناع عائد کردیاتھا۔ پہلگام حملہ کے بعد حکومت ہند نے بھی پاکستانی فنکاروں اور مواد پر پابندی لگادی تھی۔ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ فرحت اشتیاق کی زیادہ بکنے والی اردو ناول پر مبنی ہے۔
اس شو میں وہ ستارے یکجا ہوئے ہیں جنہیں ہندوستانی ناظرین اچھی طرح جانتے ہیں۔ فواد خان اور ماہرہ خان نے ہمسفر میں کام کیاتھا جبکہ فواد خان اور صنم سعید نے زندگی گلزار ہے اور برزخ میں کام کیاتھا۔ نئے شو کی ڈائرکٹر اور پروڈیوسر مومنہ دریدہیں۔ اس میں ارشد رضا میر‘اقرا عزیز‘ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی نے بھی کام کیاہے۔