قومی

وقف بورڈ کی تقریب میں وندے ماترم پرعلماء کااعتراض

سری نگر (پی ٹی آئی) مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے وفاق متحد ہ مجلس علماء (ایم ایم یو) نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی وقف ڈے تقریب میں وندے ماترم گائے جانے پر اعتراض کیاہے۔

سری نگر (پی ٹی آئی) مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے وفاق متحد ہ مجلس علماء (ایم ایم یو) نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی وقف ڈے تقریب میں وندے ماترم گائے جانے پر اعتراض کیاہے۔

ایم ایم یو نے کہاکہ اسلام میں توحید کا جو بنیادی اصول ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ اسلام اپنے وطن سے محبت کی حوصلہ افزائی کرتاہے لیکن وہ اس کی پوجا کی اجازت نہیں دیتا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ بھی وندے ماترم کے تعلق سے اسلامی موقف واضح کرچکاہے وہ مذہبی اور دستوری دونوں بنیادو ں پر اس کے لزوم کی سخت مخالفت کرچکاہے۔

ایم ایم یو نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ وقف بورڈ نے خود اپنی تقریب میں وندے ماترم کااہتمام کیا۔اس کی کوئی قانونی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس کا گایا جانااختیاری ہے ایم ایم یو نے تشویش ظاہر کی کہ مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں سرکاری تقاریب میں وندے ماترم کو معمول بنایا جارہاہے حالانکہ سبھی کو معلوم ہے کہ اس کے تعلق سے مسلمانوں کو مذہبی تحفظات ہیں