حرمین شریفین پر حملوں کے خلاف یمن کے علماء کا سخت انتباہ
سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے یمنی علما سے رابطے کے پروگرام کے ذریعے "حرمین شریفین کا مقام۔ ان کا تقدس اور ان پر حملے کا جرم" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا، جس میں تقریباً 120 علماء اور پروگرام کے اراکین نے شرکت کی۔
واشنگٹن: سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے یمنی علما سے رابطے کے پروگرام کے ذریعے "حرمین شریفین کا مقام۔ ان کا تقدس اور ان پر حملے کا جرم” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا، جس میں تقریباً 120 علماء اور پروگرام کے اراکین نے شرکت کی۔
چھٹا سیمینار مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا، جس میں حرمین کے مقام اور فضائل، ان کے امن کو نقصان پہنچانے کی حرمت، تاریخ میں ان پر ہونے والے حملوں اور حرمین کی نگہداشت اور حجاج، معتمرین اور زائرین کی خدمت میں مملکت کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
اس سلسلے میں چار علمی مقالوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضیلت اور اسلام میں ان کے مقام، حرمین کے تحفظ اور ان کے امن کی حفاظت میں دینی ذمہ داری، نیز تاریخی حملوں اور ان سے حاصل ہونے والے اسباق کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ شرکاء نے حرمین کی توسیع اور ان کی سہولیات کی ترقی کے منصوبوں اور وہاں آنے والوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی، انتظامی، طبی اور تکنیکی خدمات کا جائزہ لیا، جو مناسک اور عبادات کی ادائیگی کو آسان بناتی ہیں۔
یہ سیمینار مکہ مکرمہ میں یمنی علما ء کی کانفرنس کے دو دن بعد منعقد ہوا، جس میں 200 سے زائد علما ء نے شرکت کی۔ کانفرنس ایک اعلامیہ پر ختم ہوئی جس میں 13 سفارشات شامل تھیں، جن میں آئینی ریاست کی حمایت، صفوں کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور یمن کی اسلامی اور قومی شناخت کے تحفظ پر زور دیا گیا۔