ایشیاء

دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)

ننھا روبوٹ کئی کاموں کو انجام دینے، آزادانہ طور پر سیکھنے اور ارد گرد کے ماحول کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ مخصوص جذبات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیجنگ : مصنوعی ذہانت کی ایجادات ہمیں آئے دن حیران کرتی رہتی ہیں۔ ان حیرت انگیز ایجادات میں تازہ ترین ایجاد میں بیجنگ انسٹی ٹیوٹ فار جنرل آرٹیفیشل انٹلیجنس (بی آئی جی اے آئی) کے سائنسدانوں نے ایک نئے روبوٹ کی نقاب کشائی کی جسے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ کا نام دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ننھا روبوٹ کئی کاموں کو انجام دینے، آزادانہ طور پر سیکھنے اور ارد گرد کے ماحول کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ مخصوص جذبات کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنس دانوں نے ’ٹونگ ٹونگ‘ کی نقاب کشائی فرنٹیئرز آف آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹیکنالوجی کی جنرل نمائش میں کی جو جنوری کے آخر میں بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی۔

a3w
a3w