جرائم و حادثات
مشعل کے جلوس میں حادثہ، آگ لگنے سے 30 سے زائد افراد جھلس گئے
پروگرام مقامی کلاک ٹاور پر ختم ہوا تو کچھ مشعلیں الٹی ہوگئیں جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور وہاں کھڑے لوگ جھلس گئے۔ اس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد 30 افراد کو ضلع اسپتال لایا گیا۔
کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں مشعل کے جلوس کے دوران آگ لگنےکی وجہ سے 30 سے زیادہ لوگ جھلس گئے۔
جمعرات کی رات دیر گئے اس واقعے کی کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں، جن میں لوگ تیزی سے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو جلوس میں شریک تھے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار رائے نے بتایا کہ کل ایک خراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق پروگرام تھا، جس کا اختتام مشعل جلوس کے طور پر ہورہا تھا ۔
پروگرام مقامی کلاک ٹاور پر ختم ہوا تو کچھ مشعلیں الٹی ہوگئیں جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور وہاں کھڑے لوگ جھلس گئے۔ اس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد 30 افراد کو ضلع اسپتال لایا گیا۔
ان میں سے 12 لوگوں کو داخل کیا گیا ہے۔