جنوبی بھارت

ٹریڈ مارک کیس، پتنجلی آیوروید پر 4کروڑ روپے جرمانہ

ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے دن پتنجلی آیوروید لمیٹڈ پر 2023ء کا عبوری حکم توڑنے پر 4کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسے منگلم آرگیانکس لمیٹڈ کے ٹریڈ مارک کیس میں کافور کی بنی اشیاء فروخت کرنے سے باز رکھا گیا تھا۔

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے دن پتنجلی آیوروید لمیٹڈ پر 2023ء کا عبوری حکم توڑنے پر 4کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسے منگلم آرگیانکس لمیٹڈ کے ٹریڈ مارک کیس میں کافور کی بنی اشیاء فروخت کرنے سے باز رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

جسٹس آر آئی چھاگلا کی بنچ نے کہا کہ پتنجلی نے دانستہ طور پر عدالت کا حکم توڑا۔ بنچ نے منگلم آرگیانکس کی درخواست کی یکسوئی کردی۔

جسٹس چھاگلا نے پتنجلی کو ہدایت دی کہ وہ اندرون دو ہفتہ 4 کروڑ روپے جمع کرائے۔

یہ رقم اس 50لاکھ روپے کے علاوہ ہے جو عدالت نے کمپنی کو قبل ازیں جمع کرانے کو کہا تھا۔

a3w
a3w