نلگنڈہ ایکس روڈ فلائی اوور پر تیل گرنے سے ٹریفک متاثر، پولیس کے حفاظتی اقدامات
حیدرآباد کے مصروف ترین علاقہ نلگنڈہ ایکس روڈ فلائی اوور پر سڑک پر تیل گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملک پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن کا عملہ فوری طور پر وہاں پہنچ گیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے مصروف ترین علاقہ نلگنڈہ ایکس روڈ فلائی اوور پر سڑک پر تیل گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملک پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن کا عملہ فوری طور پر وہاں پہنچ گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ یا گاڑیوں کو پھسلنے سے بچانے کے لئے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ سڑک پر ریت اور دیگر مواد ڈال دیا ہے تاکہ ٹائروں کی گرفت مضبوط رہے اور سڑک کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ٹریفک پولیس نے اس راستے سے گزرنے والے تمام مسافروں اور گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اس فلائی اوور سے گزرتے وقت اپنی رفتار کم رکھیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ پولیس نے تعاون کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔