تلنگانہ

تلنگانہ کے نارائن پیٹ میں افسوسناک حادثہ، دو کمسن بھائی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک

کچھ دیر بعد جب خاتون نے بچوں کو تلاش کیا تو وہ پانی کے گڑھے میں بے ہوش پائے گئے۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں کو مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے تماریڈی پلی تانڈا میں کھیلتے کھیلتے دو کمسن بھائی حادثاتی طور پر پانی کے گڑھے میں گرکرہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


تفصیلات کے مطابق پونیا نائک اور جیا اماں کے دو بیٹے اَبھی اور آکاش حالیہ دنوں حیدرآباد میں مقیم تھے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ گنیش وسرجن کے سلسلہ میں آبائی گاؤں آئے تھے۔ اسی دوران مکان کے احاطے میں تعمیراتی کام کے لئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں دونوں بچے کھیلتے ہوئے گر پڑے۔


کچھ دیر بعد جب خاتون نے بچوں کو تلاش کیا تو وہ پانی کے گڑھے میں بے ہوش پائے گئے۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں کو مردہ قرار دیا۔


گاؤں میں اس واقعہ سے غم کی فضا چھا گئی اور ان کے ارکان خاندان پرسکتہ طاری ہوگیا۔