سوشیل میڈیاکھیل
افسوسناک واقعہ: میچ کے دوران کھلاڑی ہلاک (ویڈیو)
ایک افسوس ناک واقعہ میں الجزائر کے کھلاڑی وسیم جزار کل اتوار کو فٹبال میچ کے دوران سر پہ چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔
دہلی: ایک افسوس ناک واقعہ میں الجزائر کے کھلاڑی وسیم جزار کل اتوار کو فٹبال میچ کے دوران سر پہ چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔
17 سالہ وسیم جزار وادی الماء کلب کے کھلاڑی تھے جو کل اتوار کو امل مراونہ کلب کے خلاف میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد زمین پر گر گئے اور ان کی موت واقع ہو گئی۔
ویڈیو کلپ میں فٹ بال نوجوان کھلاڑی کے سر سے ٹکراتے ہوئے نظر آیا۔
نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک کومے میں رہا۔ الجزائر فٹ بال فیڈریشن نے کھلاڑی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اسے عظیم نقصان قرار دیا۔