جرائم و حادثات

جائیداد تنازعہ، خاتون کا بیٹا اور بہو نے قتل کردیا

یہ مکان جس میں یہ تمام مقیم تھے، مقتول خاتون کے نام پر تھا اور اس کا بیٹا اس مکان کو فروخت کرناچاہتا تھا تاہم مقتول خاتون اس کیلئے راضی نہیں تھی۔اس مسئلہ پر دونوں میں بحث وتکرار ہوئی۔

حیدرآباد: جائیداد کے تنازعہ پر ایک خاتون کا بیٹا اور بہو نے قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے اُپل میں پیش آئی۔مقتول خاتون جس کی شناخت 57سالہ سوگماں کے طورپر کی گئی ہے، اپنے بیٹے انیل اور بہو ترولماں کے ساتھ مقیم تھی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ مکان جس میں یہ تمام مقیم تھے، مقتول خاتون کے نام پر تھا اور اس کا بیٹا اس مکان کو فروخت کرناچاہتا تھا تاہم مقتول خاتون اس کیلئے راضی نہیں تھی۔اس مسئلہ پر دونوں میں بحث وتکرار ہوئی۔

اسی بحث وتکرار کے دوران انیل اور اس کی بیوی نے خاتون کا قتل کردیا اور رشتہ داروں کو اطلاع دی کہ خاتون کی طبعی موت ہوئی ہے تاہم رشتہ داروں کو ان پر شبہ ہواجنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے انیل اور اس کی بیوی کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جس پر سارامعاملہ سامنے آگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w