حیدرآباد

دینی مدارس کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ، تجربہ کار اساتذہ اس اہم تربیتی پروگرام میں مقالات پیش کریں گے

دفتر ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ تلنگانہ کے مطابق رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند کا بنیادی مقصد مدارس کے نظام تعلیم و تربیت کو مستحکم بنانا بھی ہے۔

حیدرآباد: دفتر ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ تلنگانہ کے مطابق رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند کا بنیادی مقصد مدارس کے نظام تعلیم و تربیت کو مستحکم بنانا بھی ہے۔

اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ارکان عاملہ رابطہ مدارس تلنگانہ نے دینی مدارس کے ابتدائی عربی جماعتوں کے اساتذہ نیز شعبہ حفظ و ناظرہ قاعدہ کے اساتذہ کے لیے دو روزہ تربیتی تدریبی کیمپ 17اور 18جون کو مسجد محی السنہ‘مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ میں بصدارت مولانا محمد عبدالقوی (صدر ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ تلنگانہ) مقرر ہے۔

ملک کے تجربہ کار اساتذہ اس اہم تربیتی پروگرام میں مقالات پیش کریں گے۔ مولانا محمد اشفاق پرتاب گڑھی (استاذ دارالعلوم دیوبند) مولانا حسین احمد ہریدواری (ناظم تعلیمیات دارالعلوم دیو بند) مولانا مفتی ریاض احمد (سابق ناظم مدرسہ مفتاح العلوم میل وشارم) مفتی حسام الدین (استاذ مدرسہ خیرالمدارس) مولانا مفتی مجاہد (استاذ دارالعلوم رحمانیہ) مولانا مفتی رفعت رضوان (استاذ مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش)

مولانا مفتی مجیب الرحمن عتیق ندوی (استاذدارالعلوم امام ربانی نیرل ممبئی) مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی (ناظم مدرسہ کہف الایمان ٹرسٹ) مولانا مفتی زین العابدین (استاذ دارالعلوم امام ربانی نیرل ممبئی) برائے حفظ و ناظرہ‘ حافظ و قاری یونس (بانسوٹ گجرات) حافظ و قاری سعید الرحمن (ٹمکو ر) مولانا حذیفہ (بانسوٹ گجرات) حافظ و قاری ابوذر (استاذ دارالعلوم رحمانیہ) و دیگر شرکت کریں گے۔

ریاست تلنگانہ کے تمام نظمائے مدارس معروف علماء سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر مدارس کے نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اساتذہ سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔