حیدرآباد

کے سی آر غیر معمولی ذہانت کیلئے نوبل انعام کے مستحق، کشن ریڈی کا پلٹ وار

جی کشن ریڈی نے کہاکہ عوام کوسب سے پہلے کورونا کاعلاج کے سی آر نے ہی بتایا تھا۔ انہوں نے کورونا سے بچنے کے لئے صرف پیراسیٹمول کے استعمال کوکافی قرار دیا تھا۔ اس لئے شعبہ طب میں کے سی آر نوبل انعام دیئے جانے کے مستحق ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کارگزارصدرٹی آرایس کے ٹی راماراؤ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کونوبل انعام دینے کے متعلق کیئے گئے طنز کا اسی انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نوبل انعام کے حقدار کے چندرشیکھرراؤ ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کورونا ٹیکہ تیار کرنے کی پہل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار سے نہ صرف ہم وطن بلکہ ساری دنیا کی عوام اچھی طرح واقف ہے۔ مگر چونکہ کے سی آر کی جانب سے مختلف امور میں غیر معمولی زہانت اورمعلومات کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

انہیں نوبل انعام دیاجانا چاہئے۔جی کشن ریڈی نے کہاکہ عوام کوسب سے پہلے کورونا کاعلاج کے سی آر نے ہی بتایا تھا۔ انہوں نے کورونا سے بچنے کے لئے صرف پیراسیٹمول کے استعمال کوکافی قرار دیا تھا۔ اس لئے شعبہ طب میں کے سی آر نوبل انعام دیئے جانے کے مستحق ہے۔ اس کے علاوہ جھوٹ‘مکروفریب اوربدعنوانیوں کے لئے بھی کے سی آر کونوبل انعام دیاجانا چاہئے۔