بھارت

بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹروں کے تبادلے

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے آج رات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 19 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے، جن میں بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹربھی شامل ہیں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے آج رات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 19 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے، جن میں بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹربھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

سرکاری ذرائع کے مطابق بھوپال کلکٹر اویناش لاوانیا کو مدھیہ پردیش جل نگم بھوپال کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل سکریٹری کوشلندر وکرم سنگھ کو بھوپال کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

ریوا کلکٹر منوج پشپ کو محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شاجاپور کلکٹر دنیش جین کو نیمچ ضلع میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔

اندور میونسپل کارپوریشن کمشنر محترمہ پرتیبھا پال کو ریوا کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ منڈلا کلکٹر محترمہ ہرشیکا سنگھ کو اندور میونسپل کارپوریشن کمشنر بنایا گیا ہے۔

جھابوا کلکٹر محترمہ رجنی سنگھ کوکمرشل ٹیکس اندور میں ایڈیشنل کمشنر اور نیمچ کلکٹر مینک اگروال کو دموہ کلکٹر کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی