بین الاقوامی

ناٹو یوکرین کے لیے کثیر سالہ امدادی پروگرام پر غور کر رہا ہے: اسٹولٹن برگ

کیف: شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحاد، یوکرین کے لیے کثیر سالہ امدادی پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

کیف: شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحاد، یوکرین کے لیے کثیر سالہ امدادی پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ

مسٹر اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ پروگرام 4-5 اپریل کو ناٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے ایجنڈے میں ہوگا۔

مسٹر اسٹولٹن برگ نے برسلز (بیلجیئم) میں ایک نیوز کانفرنس سے کہا ’’مجھے امید ہے کہ وزراء یوکرین کے لیے ایک کثیر سالہ پروگرام کے فروغ پر کام شروع کرنے پر رضامند ہوں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تنازعہ میں یوکرین کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ یہ پروگرام یوکرین اور نیٹو کے درمیان تعلقات کے فروغ کے طویل مدتی تناظر کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی میٹنگ میں ناٹو ممالک کے وزرائے خارجہ یوکرین کی مسلح افواج کی حمایت کو مضبوط بنانے اور ناٹو کے معیارات کے لئے ان کی منتقلی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یوکرین-ناٹو کمیشن کی میٹنگ 4 اپریل کو ناٹو وزرائے خارجہ کے سربراہی اجلاس کے فریم ورک کے اندر ہوگی۔

ذریعہ
یو این آئی