حیدرآباد

تلنگانہ میں آئی اے ایس آفیسر کے تبادلے،احکام جاری

سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات سی سدرشن ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈا ئرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ، سکریٹری فینانس ٹی کے سری دیوی کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر کمرشل ٹیکس،

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست میں آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلہ کئے ہیں۔ آج چیف سکریٹری اے شانتی کماری نے اس ضمن میں احکام جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 آج جاری کردہ جی او نمبر1652 کے مطابق اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات اروند کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل چیف سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پرنسپل سکریٹری و کمشنر بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیمات، پرنسپل سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ وانی پرساد کاتبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ ماحولیات،

 وجنگلات سائنس وٹکنالوجی، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ دانا کشور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات مقرر کیا گیا ہے۔

 اس طرح سکریٹری محکمہ عمارات وشوارع کے ایس سرینواس راجو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سکریٹری ٹو چیف منسٹر راہول بوجہ کاتبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری جی اے ڈی کمشنر کمرشل ٹیکس، کرشنا چونگٹو کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری محکمہ صحت عامہ وعائیلی بہبود

، سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات سی سدرشن ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈا ئرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ، سکریٹری فینانس ٹی کے سری دیوی کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر کمرشل ٹیکس،

 سکریٹری وکمشنر محکمہ بہبودخواتین، اطفال، معذورین ومعمرین کے طور پر واکیٹی کرونا کا تقرر عمل میں لایاگیا۔ اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نلگنڈہ آروی کرنن کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا۔