دستاویزات کے بغیر 50ہزارروپئے کی منتقلی پر رقم ضبط کرلی جائے گی:ایس پی راجنا سرسلہ
ایس پی نے کہاکہ یہ فلیگ مارچ معمول کے مطابق کیاجارہا ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد ضلع میں انتخابات آزادانہ،منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور پُرامن طورپر منعقد کرنا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ایس پی اکھل مہاجن نے کہا ہے کہ بغیر دستاویزات کے بغیر 50ہزارروپئے سے زائد رقم کی منتقلی پر یہ رقم ضبط کرلی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے پُرامن اور آسان انعقاد کیلئے تمام انتظامات کئے جائیں گے۔
شراب، رقم اور دیگراشیا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے ضلع میں 6چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔انتخابات کے سلسلہ میں عوام میں بھروسہ پیداکرنے کیلئے کئے گئے فلیگ مارچ کو انہوں نے جھنڈی دکھائی جس میں مرکزکے مسلح دستوں نے بھی حصہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ فلیگ مارچ معمول کے مطابق کیاجارہا ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد ضلع میں انتخابات آزادانہ،منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور پُرامن طورپر منعقد کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح ریاستی اسمبلی کے انتخابات پُرامن طورپر منعقد کئے گئے اسی طرح لوک سبھا کے انتخابات بھی پُرامن طورپر منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ 50ہزارروپئے سے زائد رقم اپنے ساتھ نہ لے جائیں۔اگر ہنگامی ضرورت ہوتو اس کے مناسب دستاویزات پیش کئے جائیں۔