تلنگانہ

ریاست میں 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

ریاستی حکومت نے آج 8آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہیں مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے آج 8آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہیں مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
تمام محکموں کے عہدیدار آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں: بھٹی وکرامارکہ
حیدرآباد میں مونارک ٹریکٹرس ٹسٹنگ سنٹر کے قیام کا اعلان
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی

جن میں ٹی کے سری دیوی کو کمشنر کمرشیل ٹیکس کے عہد ہ سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمشنر شیڈول کا سٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔

متبدلہ این سریدھر اسپیشل چیف سکریٹری حکومت برائے ٹرانسپورٹ، ہاوزنگ اینڈ جی اے ڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت ٹی آر اینڈ جی ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔

سید علی مرتضیٰ رضوی پرنسپل سکریٹری کمرشیل ٹیکس اینڈ اکسائز کو کمشنر، کمرشیل ٹیکس کی زائد ذمہ داری سونپی گئی (آئندہ احکام کی اجرائی تک)متبدلہ، ایس ہریش جن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جوائنٹ سکریٹری برائے حکومت ریونیو (ڈیزاسٹرمینجمنٹ) ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پی اودے کمار جوائنٹ سکریٹری اے اینڈ سی ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ محکمہ بلدی نظم ونسق مقرر کیا گیا۔

کے چندر شیکھر ریڈی جوائنٹ رجسٹرار کو آپریشن ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں منیجنگ ڈائرکٹر HACA لمیٹڈ حیدرآباد، مقرر کیا گیا ہے۔

سرینواس ریڈی جوائنٹ کمشنر کمرشیل ٹیکس ورنگل کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں منیجنگ ڈائرکٹر مارکفیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج اس سلسلہ میں مذکورہ احکام جاری کئے ہیں۔

a3w
a3w