حیدرآباد

کریم نگر اسمارٹ سٹی کاموں کو جلد مکمل کرنے وزیر ٹرانسپورٹ کا حکم

ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کریم نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت زیر التواء کاموں کی تکمیل کو تیز کریں۔

حیدرآباد : ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کریم نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت زیر التواء کاموں کی تکمیل کو تیز کریں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کی صورتِ حال پر وزیر اعظم کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
بابراعظم سے ونڈے اور ٹسٹ کی کپتان چھن جانے کا خطرہ

انہوں نے سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔

میونسپل حکام نے وزیر کو بتایا کہ منصوبہ کے تحت شروع کیے گئے 47 کاموں میں سے 25 کام مکمل ہو چکے ہیں اور20 کام جاری ہیں، اور دوکا ابھی شروع ہونا باقی ہے۔

پونم پربھاکر نے زیر التواء کاموں بشمول امبیڈکر اسٹیڈیم کے کاموں کی تکمیل کے لیے ایک آخری تاریخ مقرر کرنے اور ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔

میٹنگ میں، وزیر نے اسمارٹ سٹی اقدام کے تحت 27 اسکولوں کی ترقی کا جائزہ لیا اور پیشرفت کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔

انہوں نے سرکس گراؤنڈ کی افادیت اور دیکھ بھال پر بھی سوال کیے آمدنی کی تفصیلات طلب کیں اور اس سے شہر کے مکینوں کو کس طرح فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔

a3w
a3w