تلنگانہ
ہریش راو کے خلاف دائر درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ نے خارج کردی
یہ درخواست چند ماہ قبل ایک لیڈر چکر دھر گوڑ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہریش راؤ نے انتخابی حلف نامہ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ کو ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔
عدالت نے ان کے خلاف دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا۔
یہ درخواست چند ماہ قبل ایک لیڈر چکر دھر گوڑ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہریش راؤ نے انتخابی حلف نامہ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں۔
ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت کے بعد درخواست کو خارج کر دیا۔