بھارت

بہار کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پٹنہ: بہار کے سیمانچل کے کئی اضلاع میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پٹنہ: بہار کے سیمانچل کے کئی اضلاع میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریاست کے ارریہ، پورنیا، کٹیہار، کشن گنج، سہارسا اور مدھے پورہ میں صبح تقریباً 5 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

زلزلے کا مرکز رانی گنج اور بنمنکھی کے درمیان تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی