تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کے پیکیج 9 کے پہلے پمپ کا ٹرائل رن

تلنگانہ کے باوقارکالیشورم پراجکٹ کے پیکیج 9کے پہلے پمپ کا ٹرائل رن منگل کی صبح کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیااورپانی کو ملکاپیٹ ریزروائر میں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: ایک اہم سرگرمی کے طورپر تلنگانہ کے باوقارکالیشورم پراجکٹ کے پیکیج 9کے پہلے پمپ کا ٹرائل رن منگل کی صبح کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیااورپانی کو ملکاپیٹ ریزروائر میں چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 اس سے دریائے گوداوری کے پانی کو مڈمانیرڈیم سے اپرمانیر ڈیم میں براہ ملکاپیٹ ریزروائر اور سنگاسمدرم ٹینک چھوڑاجاسکے گا۔اس پراجکٹ میں شامل مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ پمپ ہوزکی موٹرس کو فعال بنایاگیا۔

انجینئر ان چیف این وینکٹیشورلو، ایلی ویشن کنسلٹنٹ پنٹاریڈی کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنسیوں کے ذمہ داروں نے اس ٹرائل رن کی نگرانی کی۔ پیکیج 9کے اگزیکٹیو انجینئر سرینواس ریڈی نے اس ٹرائل رن کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں تال میل کیا۔ملکاپیٹ ریزروائرکی تکمیل کے بعد تقریبا60ہزارایکڑاراضی کو آبپاشی کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔