حیدرآباد

حضرت پیر چشتیؒ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت

اس سلسلے میں گزشتہ شب خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن، حیدرآباد میں ایک روح پرور اجتماعِ اہلِ طریقت منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارثِ سرکارِ وطن نے “حضرت پیر چشتیؒ: حیات و کارنامے” کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیا اور حضرت پیر چشتیؒ کی روحانی، ادبی، سیاسی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: بانی و صدر کل ہند انجمن پیشوایانِ مذاہب، جانشینِ حضرت وطنؒ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی شاہ قبلہؒ کے 55ویں عرس شریف کی تقریبات ہندوستان سمیت امریکہ، کینیڈا اور پاکستان میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

اس سلسلے میں گزشتہ شب خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن، حیدرآباد میں ایک روح پرور اجتماعِ اہلِ طریقت منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارثِ سرکارِ وطن نے “حضرت پیر چشتیؒ: حیات و کارنامے” کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیا اور حضرت پیر چشتیؒ کی روحانی، ادبی، سیاسی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مولانا پیر شبیر نقشبندی، جو درگاہ کمیٹی حضور خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف، وزارتِ اوقاف حکومتِ ہند کے سابق صدر نشین بھی رہ چکے ہیں، نے کہا کہ حضرت پیر چشتیؒ کی زندگی “ادھر اللہ سے واصل، ادھر مخلوق میں شامل” کی حقیقی تصویر تھی۔ انہوں نے اپنی 71 سالہ حیاتِ مبارکہ میں ملتِ اسلامیہ، ملک و قوم اور انسانیت کی بے مثال خدمت انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ دکن کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں مدینہ منورہ سے تشریف لانے والے آلِ نبیؐ حضرت سید محمد عرب مدنیؒ کے خانوادے میں ایسی عظیم روحانی شخصیت نے جنم لیا، جس نے بچپن ہی سے عشقِ رسولؐ اور پیغامِ قرآن عام کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

عرس شریف کے موقع پر مولانا پیر سید کاشف اللہ حسینی بختیار افتخاری، گدی نشین قدیم خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن، مولانا پیر اکبر الدین ذاکر سجادہ نشین حضرت سیدانی ماں قبلہؒ اور ڈاکٹر سید مرتضیٰ نقشبندی افتخاری نے مولانا پیر نقشبندی کی قیادت میں درگاہ حضرت وطنؒ چشتی چمن پر حاضری دی اور مزارِ اقدس پر گل ہائے عقیدت اور غلاف پیش کیا۔

کینیڈا میں حیدری چمن کے زیر اہتمام مولانا پیر سید سہروردی حسینی افتخاری جانشین حضرت وطنؒ نے عرس کی تقریبات منعقد کیں، جبکہ امریکہ میں صاحبزادی سیدہ خسرو فاطمہ اور پیرزادہ صادق محی الدین فہاد افتخاری نے خصوصی اہتمام کیا۔ اسی طرح کینیڈا میں صاحبزادی سیدہ ریحانہ فاطمہ ناز افتخاری نے بھی عرس مقدس کی محافل منعقد کیں۔

حیدرآباد میں محترمہ ڈاکٹر روبینہ شبنم افتخاری، زوجہ مولانا پیر بختیار عربی نے خواتین کی خصوصی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر چشتیؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تین روزہ عرس شریف کی اختتامی تقریب آج صبح محفلِ قل، دعا اور فاتحہ خوانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مولانا پیر شبیر نقشبندی نے رقت انگیز دعا کرائی جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حضرت پیر چشتیؒ کا معروف سلام “رحمت دو جہاں سلام علیک” پیش کیا گیا۔